سندھ فوڈ اتھارٹی کی لاڑکانہ میں کارروائی

سندھ فوڈ اتھارٹی کی لاڑکانہ میں چوتھے روز بھی کارروائی جاری رہی، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ٹیم کی جانب سے گوشت مارکیٹ اور بیکریز پر چھاپے مارے گئے

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ، گوشت مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کی ابتر حالت پر آپریشن کے افسران نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور گوشت مارکیٹ اور دکانوں کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا، مارکیٹ میں حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔افسران نے دکانداروں کو نوٹس دیتے ہوئے 15 روز میں قبلہ درست کرنے کی ہدایات دیں۔