سندھ فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،2فیکٹریوں پر چھاپہ

کراچی : سندھ فوڈ اتھارٹی نےمختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 2 فیکٹریوں پر چھاپہ مارا اور اسٹوریج ایریا عارضی طور پر سیل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آرام باغ،حسرت موہانی کالونی اورتیموریہ میں گودام اور2فیکٹریوں پر چھاپہ مارے گئے ۔

ترجمان سندھ فوڈاتھارٹی کے مطابق چھاپےکےدوران گودام سے درآمدی کلیجی اورمغز برآمد ہوا ،اسٹورمیں صفائی کی ناقص صورتحال تھی اور چوہےبھی گھومتےپائےگئے ۔

امپورٹ بل کی عدم دستیابی پراسٹوریج ایریاعارضی طورپرسیل کر کے نمونےلیبارٹری بھجوادیئے،رپورٹ آنےپرمزید کارروائی ہوگی۔ فوڈاتھارٹی کے مطابق 2گھریلومکھن فیکٹریوں پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے ۔

 یاد رہےکہ  رواں ماہ  19 دسمبر کو سندھ فوڈاتھارٹی نے ملیر میں کارروائی میں مضرصحت اشیاءبنانےوالی فیکٹری کوسیل کردیاتھا ۔

ترجمان سندھ فوڈاتھارٹی کے مطابق ملیر میں کیچپ،چٹنی اوراچارفیکٹری پرچھاپہ مارا گیا جہاں پرکیچپ کی تیاری میں ٹماٹرکی جگہ فلیورزکااستعمال کیاجارہاتھا، کیچپ مختلف ہوٹلوں اورریڑھی والوں کوسپلائی کیاجاتاتھا۔

ترجمان فوڈاتھارٹی نے مزید بتایا کہ فیکٹری میں کینڈی بنانےمیں ناقص خام مال کااستعمال کیاجارہاتھا،اچارکی تیاری میں سڑےہوئےپھل اورسبزیاں استمال کی جارہی تھیں۔

فیکٹری کےپروڈکشن ایریامیں صفائی کی صورتحال ابتردیکھی گئی،فیکٹری میں لال بیگ،مکھیوں کی بھی بھرماردیکھی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری سےمختلف اشیاءکےنمونےحاصل کرلیےگئے،حاصل کیےگئےنمونہ جات کولیبارٹری بھیجاگیاہے،لیبارٹری کی رپورٹ آنےپرمزیدکارروائی کی جائےگی،موقع پرموجودمضرصحت اشیاءکوتلف کردیاگیاہے۔