عوام کی صحت کے تحفظ میں سندھ فوڈ اتھارٹی کا عزم – 6 ہزار کلو مضر صحت اچار ضبط
حیدرآباد میں عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ فیکٹری سے 6 ہزار کلو سے زائد گلا سڑا اور فنگس زدہ اچار برآمد کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل سومرو کی سربراہی میں ٹیم نے یہ کاروائی کی، جہاں مضر صحت آچار پر فنگس، کیڑے مکوڑے اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کا کہنا ہے کہ ایسی فیکٹریوں سے عوام کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ فیکٹری پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اس کی پیداوار کو معطل کر دیا گیا۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ عوام کی صحت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔