SINDH FOOD AUTHORITY

Inspection

Video

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر بھینس کالونی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی۔
بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سیل کردی گئی۔
کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں چربی، خام مال اور سامان برآمد کرلیا۔
مردہ جانوروں سے تیل اور چربی تیار کرنے والا غیر قانونی یونٹ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ تھا، مخدوم محبوب الزمان
کارروائی کے دوران غیر قانونی فیکٹری سے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا، صوبائی وزیر خوراک
سندھ فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں تھانہ سکھن میں ایف آئی آر نمبر 356/2026 درج کرلی گئی، مخدوم محبوب الزمان
مردہ جانوروں کی چربی سے تیار تیل انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر خوراک سندھ
عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، مخدوم محبوب الزمان
سندھ فوڈ اتھارٹی کو غیر معیاری، مضر صحت اور غیر قانونی فوڈ یونٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبائی وزیر خوراک
خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، عوامی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے، مخدوم محبوب الزمان