SINDH FOOD AUTHORITY

Inspection

Video

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی خصوصی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی حیدرآباد میں کارروائیاں جاری۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے ہالا ناکہ روڈ پر مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا
معائنے کے دوران ناقص صفائی، غیر محفوظ فوڈ ہینڈلنگ اور کراس کنٹیمینیشن سمیت سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل کوئٹہ اسٹار پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
عباسین ہوٹل پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے premises کو سیل کردیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی
سنوبر ہوٹل پر ناقص صفائی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا
کوزی حلیم پر غیر محفوظ خوراک اور ناقص انتظامات پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی
داؤد مارٹ کے میٹ اینڈ ویئر ہاؤس سیکشن کو فوڈ سیفٹی خلاف ورزیوں پر سیل کردیا گیا، وزیر خوراک سندھ
پیزا ہاؤس پر ناقص صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، مخدوم محبوب الزمان