سندھ فوڈ اتھارٹی کی حیدرآباد اور ٹنڈو آدم میں بڑی کارروائیاں!
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجیلنس ٹیم کی حیدرآباد اور سانگھڑ ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں، غیر معیاری اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء برآمد۔
حیدرآباد: مشہور ہوٹل پر چھاپا، اجینو موتو کی 5 بوریاں برآمد، اور قانون کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ اجینو موتو کے استعمال پر مکمل پابندی کے باوجود اس کا استعمال جاری تھا۔
ٹنڈو آدم: فیکٹری سے 30 بیگ بدبودار کھجوریں، 3 بیگ ملاوٹ شدہ مصالحے اور مصنوعی فوڈ کلر کی بڑی مقدار برآمد۔ غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 2.5 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔
ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو:
"عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔"
کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔