سندھ فوڈ اتھارٹی کی ضلع کیماڑی میں اہم کارروائی!
ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپٹو کی ہدایت پر شیر شاہ کے رہائشی علاقے میں قائم ایک غیر قانونی مذبح خانے کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ندا ثمن کی زیر نگرانی اس مذبح خانے کو سیل کر دیا گیا اور مالک پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے زور دیا ہے کہ تمام کھانے پینے کے کاروباری افراد حفظان صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں۔