SINDH FOOD AUTHORITY

Chocolate Factory

Video

سندھ فوڈ اتھارٹی کا ملیر میں مضر صحت چاکلیٹ فیکٹری پر چھاپہ کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبائی وزیر خوراک جام خان شورو کی ہدایت پر ملیر میں ایک فیکٹری پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 500 کلوگرام سے زائد ایکسپائر خام مال برآمد کیا۔ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچانے والے ناقص اور ایکسپائر شدہ مواد سے چاکلیٹ تیار کی جا رہی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا، اور ناقص چاکلیٹ، رینسڈ آئل اور کریم کو تلف کروا دیا۔ فیکٹری کی حالت ناقص تھی اور پراسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے۔ عوامی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ مزمل حسین ہالیپوٹو کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوبے بھر میں مزید کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے